بااثر شخص کا حویلی میں کام سے انکار پر خواتین پر تشدد، برہنہ کرکے بال کاٹ دیے
صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں بااثر شخص نے حویلی میں کام سے انکار پر مبینہ طور پر خواتین پر تشدد کیا اور ایک کو برہنہ کرکے اس کے بال کاٹ دیے۔
واقعے کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کردیا جس کے باعث سخت گرمی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ با اثرشخص کی حویلی پر کام سے انکارجرم بن گیا ہے، اس نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر خواتین پر تشدد کیا اور ایک خاتون کو برہنہ کرکے بال بھی کاٹ دیے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر شخص کے کہنے پر پولیس نے چوری کے 5 جھوٹے مقدمے بھی درج کردیے ہیں۔
Load/Hide Comments


