افغان مہاجرین کا جواز بنا کر پولیس لوگوں کو تنگ کررہی ہے، حکام نوٹس لیں، اہالیان کوئٹہ
کوئٹہ (آن لائن) پولیس نے افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے دوران لوگوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او سریاب نے افغان مہاجرین کو جواز بناکر لوگوں کے خلاف کارروائی کرکے ان سے نذرانہ وصول کرنے شروع کردیئے ہیں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر آباد افغان باشندوں کو پاکستان سے نکالنے کے لئے ملک بھر میں کوئٹہ اور بلوچستان میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ایس ایچ او سریاب افغان مہاجرین کو بہانہ بناکر دیگر لوگوں کو بلا جواز طور پر تنگ کرکے ان سے پیسے وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے ایچ اوز اور دیگر پولیس آفیسران کے غلط اقدامات کا نوٹس لے اور جو بھی غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے نہ کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں لوگوں کو بلا جواز طور پر تنگ کریں۔


