بلوچستان کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس یا سیمینار کا انعقاد کیا جائے، حاجی لشکری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس یا سیمینار منعقد کریں ،وہ اور ان کے ساتھی اس کی میزبانی کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ ملک کی قیادت اور سیاسی جماعتیں جو بلوچستان کی سیاست کرتی ہیں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے حالات اور مسائل پر بلوچستان میںایک آل پارٹیز کانفرنس ، یا سیمینار طلب کریں تاکہ اس میں بلوچستان کے موجودہ حالات اور اس کے حل کا جائزہ لیا جائے، اس آل پارٹیز کانفرنس یا سیمینار کی میزبانی وہ اور ان کے ساتھی سرانجام دینے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں