اپیکس کمیٹی بلوچستان کا اجلاس بروز منگل کوئٹہ میں ہوگا، سیکورٹی کے سخت انتظامات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایپکس کمیٹی بلوچستان کا اجلاس بروز منگل کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم انوار کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت متوقع ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دیگر وفاقی اور صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے۔ وی وی آئی پی نقل و حمل کے باعث کوئٹہ میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ زرغون روڈ پر وی وی آئی پی نقل و حمل کے باعث 6 اسکولوں کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


