پاکستان بھر میں افغان خواتین، بچوں، معمر افراد کو تشدد کا نشانہ بنانا تشویشناک ہے، اے این پی

چمن (یو این اے) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے بالادست حکمران اشرافیہ کی افغان کڈوال کے ساتھ روا رکھا جانیوالا توھین آمیز سلوک کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اسلام آباد لاہور کوئٹہ پشاور میں افغان خواتین بچوں معمر افراد کو تشدد کا نشانہ بنانا انہیں قید و بند میں پابند سلاسل میں رکھنا نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل ہے عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بھر میں دیگر قوم دوست وطن دوست جماعتوں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ ملکر اس ناروا عمل کے خلاف بھر پور احتجاج اپنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی اگنائزنگ کمیٹی و ضلعی الیکشن کمیشن بنیادی یونٹ صدور جنرل سیکرٹریز سنئیر اراکین کے مشترکہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار نے اجلاس سے صلاح الدین وطن یار عبدالخالق حقمل کلیم اللہ حکمت یار ودیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں یونٹ صدور جنرل سیکرٹریز نے جلسے تیاری بارے اپنی اپنی رپورٹ پیش کیں اجلاس میں متعدد انتظامی کمیٹیاں تشکیل اور انہیں ذمہداریاں سونپ دی گئیں علاہ ازیں باچاخان مرکز چمن عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن ضلعی چیئرمین عبدالخالق حقمل کلیم اللہ سمیع اللہ اچکزئی گل جانو جبکہ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اعظم خان اچکزئی حیات خان اچکزئی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے محمد یوسف اور گل محمد نے شرکت کی اجلاس میں 12۔اکتوبر کو چمن میں منعقدہ جلسہ عام کے انتظامات بارے تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور زیر بحث لائے بعد ازاں تینوں جماعتوں پر مشتمل وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا کی سر براہی میں پریس کلب چمن کادورہ کیا اور چمن پریس کلب کے صحافیوں کو جلسہ عام کی کوریج کی دعوت دی اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مابت کاکا نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 12۔اکتوبر کو باچاخان مرکز کے سامنے افغان کڈوال کیساتھ غیر انسانی سلوک،چمن بارڈرز کی بندش،پشتون خوا وطن پر مسلط کردہ دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ اغواکاری بھتہ خوری،اے این پی کے رہنما ارباب غلام ایڈوکیٹ کی شہادت،الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کی تشکیل چمن کے دو صوبائی حلقوں کو ایک حلقے بنانے کے خلاف، واپڈا کی جانب سے چھاپے گرفتاریوں بھاری بھر کم جرمانوں، نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا آپ صحافی حضرات سے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت اور جلسے کی مناسب کوریج کرنے کی استدعا کرتے ہیں بعد ازاں اے این پی ،پی کے میپ اور این ڈی ایم کے رہنماں پر مشتمل وفد کے ارکان نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں 12۔اکتوبر کو چمن میں قوم دوست وطن دوست جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام چمن باچاخان مرکز کے سامنے جلسہ عام بارے سیکورٹی انتظامات ٹریفک پلان شہر میں اناونسنمنٹ کی اجازت نامہ پر تبادلہ خیال کیا دریں اثنا اے این پی ،پی کے میپ اور این ڈی ایم کا مشترکہ اجلاس جلسہ عام تیاریوں بارے آج سہہ پہر 12بجے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی چمن کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں