بلوچ قوم کو متحد کیا جائے گا ، بلوچستان نیشنل الائنس

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل الائنس (بی این اے ) کے مرکزی صدر میجر جمیل احمد دشتی کی قیادت میں بل نگور سے راہی فیملی کے سینکڑوں افراد نے بی این اے میں شمولیت کا اعلان کیا ،پیر کے روز بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی صدر میجر جمیل احمد دشتی سے بل نگور سے راہی فیملی کے سیاسی وسماجی شخصیات حنیف راہی،سیٹھ غلام حسین، عبید راہی، محمد جان راہی، ماما پیرل، شوکت راہی، مجید راہی، عیسیٰ راہی ، موسی راہی، رزاق راہی ، خالد راہی ، اختر راہی ، جاس±م راہی ، رفیق راہی ، بشیر راہی، نسیم راہی، ظہور پیرل، منظور پیرل، احمد علی، لعل بخش راہی، حامد راہی، بھٹو بشیر، کریم بشیر، مجیب راہی، مہیم راہی اور عوض راہی سمیت دیگر شخصیات نے باقاعدہ بلوچستان نیشنل الائنس میں شمولیت اختیار کی،بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی صدر میجر جمیل احمد دشتی نے راہی فیملی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل الائنس تشکیل دینے کا مقصد بلوچ قوم کو متحد اور سیاسی انداز میں بلوچستان کی نمائندگی کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ راہی فیملی کی پارٹی میں شمولیت سے نگور میں پارٹی دوستوں کی اتحاد میں مضبوطی آئے گی جو کہ آنے والے وقت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، آخر میں نگور کے سیاسی رہنما?ں عبدالغنی، باسط بیگ، وارث رند، الٰہی بخش، عبدالحئی ، طاہر مراد ، قمبر مراد، نیاز احمد، سیٹھ جمعہ، حکیم حاصل نے راہی فیملی کو بلوچستان نیشنل الائنس میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کی اورپارٹی میں انہیں خوش آمدید کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں