بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس، نگران وزیر اعظم کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ، نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ایپکس کمیٹی بلوچستان کا اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت متوقع ہے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دیگر وفاقی اور صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے۔ وی وی آئی پی نقل و حمل کے باعث کوئٹہ میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


