فیصل آباد ، لین دین کا تنازع ،خاتون سمیت2افرادقتل
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک632گ۔ب میں لین دین کے تنازع پرخاتون سمیت2افرادکوچھریوں کے واراوراینٹ مارکرقتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق عبدالرئوف کااپنے ایک مخالف گروپ سے جھگڑاہواجس کے بعد32سالہ رئوف کوچھریوں کے وارکرکے جبکہ دوسرے گروپ کی ایک55سالہ خاتون کے سینے میں اینٹ مارکرقتل کردیاگیا۔ لنڈیانوالہ پولیس نے 6 نامزد اور 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
Load/Hide Comments


