انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی ۔ منگل کو کوئٹہ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی ،جس میں نگران وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی اوربلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


