گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی آگئی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم چھ ہزار پانچ سو سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی لانے کیلئے صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم عابد مجید نے کی۔اہم بیٹھک میں افغان کمشنریٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کی واپسی میں توقع سے زیادہ تیزی آئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ طور خم بارڈر سے روزانہ 900 کے حساب سے افغان باشندے واپس جارہے ہیں۔افغان کمشنریٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 6500 سےزائد غیرقانونی افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں