نوشکی پریس کلب کی انتخاب کے رپورٹر زبیر بلوچ کو دوران کوریج پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت

نوشکی:نوشکی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ترجمان نے کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے طلباء تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے دوران لائیو کوریج کرنے کے دوران روزنامہ انتخاب کے رپورٹر زبیر بلوچ کو پولیس کی جانب سے تشدد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صحافیوں پر پرتشدد واقعات کا رونماء ہونا افسوس ناک ہے، صحافیوں کو اپنے فرض منصبی سے روکنا ناقابل مذمت عمل ہے، صحافی ہمیشہ حقائق کے بنیاد پر نشانہ بن رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان، گورنر بلوچستان ، اور آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں مظاہرے کے دوران لائیو کوریج کرنے پر گرفتار ہونے والے روزنامہ انتخاب کے رپورٹر زبیر بلوچ کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر کے پریس کلبز اور صحافی تنظیمیں پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں