پر امن طلبا کی گرفتاری حکومت کی نا اہلی ہے ، بی ایس او پجار

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بلوچ نے کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنے جائز حقوق کے لئیے پر امن احتجاج کرنے والے طلباء و طالبات کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن طلباء کو اس طرح لاٹھی چارج کرکے گرفتار کرنا حکومت بلوچستان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے طلباء لاوارث نہیں جو انہیں اس طرح گرفتار کرکے انکی تذلیل کی جارہی ہے ایچ ای سی کی غیر سنجیدہ پالیسی کے خلاف طلباء اپنا پر امن احتجاج رکارڈ کرانے کا حق رکھتے ہیں لیکن پولیس گردی کرکے طلباء کی تذلیل سمجھ سے بالاتر ہے حکومت اپنی نا اہلی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس پر بی ایس او پجار کبھی خاموش نہیں بیھٹے گی اور طلباء پر ہونے والے لاٹھی چارج اور انکی ناجائز گرفتاری کے خلاف بھرپور آواز بلند کرینگے حکومت ہوش کے ناخن لے اور گرفتار طلباء کو جلد از جلد رہا کیا جائے بصورت دیگر حکومت اور پولیس کی اس ناراں سلوک کے خلاف پوری بلوچستان سراپا احتجاج ہوگا
جاری کردہ نعیم بلوچ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر بی ایس او پجار

اپنا تبصرہ بھیجیں