بھارت پاکستانی کرکٹ شائقین کو جلد ویزے جاری کردیگا، پی سی بی

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاءاشرف نے پاکستانی شائقین کےلیے بھارتی ویزوں کے جلد اجراءکی نوید سنادی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے، خواہش ہے کہ ایشیز طرز پر پاک بھارت جناح گاندھی سیریز ہو اور دعا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹے۔ لاہور میں لنکا پرئمیر لیگ کی فاتح ٹیم بی لو کینڈی کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس خوش آئند ہے،آگے بڑے میچز ہیں، میری دعا ہے کہ پاکستان دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے۔ انہوں نے بتایا کہ جے شاہ سے گفتگو ہوئی ہے، شائقین کے ویزے بھی جلد جاری کردیے جائیں گے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام امن دیا، کرکٹ امن کا پیغام ہے۔ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہوگی تو امن ہوگا، ایشیز سیریز کی طرز پر پاک بھارت جناح گاندھی ٹرافی کا انعقاد ہونا چاہیئے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بھارت میں زینب عباس کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زینب عباس آئی سی سی کی جانب سے بھارت گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں