مارکیٹ کمیٹی کے نام پر لیا جانیوالا ٹیکس ادا نہیں کریں گے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کہ مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ ملک نور خان کرد حاجی احمد شاہ مری حاجی عبدالمجید رئیسانی حاجی عبدالمجید پرکانی حاجی محمد امین سمالانی منی مزدہ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابو رئیسانی صدر لالا عبدالقدیم محمد یونس پٹھان حاجی عبدالباری گل لا لا اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں بلوچستان کے علاوہ کسی بھی صوبے میں مارکیٹ فیس نہیں لی جا رہی صرف اور صرف بلوچستان میں کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں مارکیٹ کمیٹی کے نام سے ٹیکس لیا جا رہا ہے اور وہ بھی بغیر شیڈول کے لیا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی زرعی اجناس کے نام پر بنائی گئی ہے اور یہ ان کے برعکس مختلف اشیائے خورد و نوش یعنی کسی بھی چیز کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا ہے اگر دوسرے صوبے سے مال آیا ہو اس پر بھی ٹیکس لیا جا رہا ہے جو کہ یہ ہمارے غریب صوبے کے لیے سرا سر نا انصافی ہے ایسے ٹیکس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اور اس ٹیکس کو ہم بالکل ادا نہیں کریں گے ٹیکس کو ہم بالکل نہیں مانتے اور ہم تمام تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس کو اسمبلی فلور تک پہنچائیں تاکہ اس ناروا ٹیکس کو مکمل ختم کیا جا سکے مارکیٹ فیس کو ختم کرنے کے لیے انجمن تاجران سے مشاورت کے بعد ایک احتجاجی لایا عمل بھی اختیار کیا جا سکتا ہے جس کے لیے مشاورت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے