کوئٹہ ،تمام اضلاع میں کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگانے پر پابندی عائد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق ڈویژن کے تمام اضلاع میں کوڑا کرکٹ اور کچرے کو جلانے اور آگ لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن، کوئٹہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،ڈپٹی کمشنر پشین،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر چمن ،میونسپل آفیسر، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ بات بڑی تشویش کے ساتھ دیکھی گئی ہے کہ آپ کے متعلقہ دائرہ اختیار میں فضلہ مواد خاص طور پر رہائشی علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور کچرہ جلایا جا رہا ہے جو کہ ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتا ہے۔لہذا ہدایت کی جاتی ہے کہ کوڑا کرکٹ اور کچرہ جلانے پر پابندی لگائی جائے۔اس سلسلے میں حکم کی تعمیل کرکے پیش رفت کے بارے میں رپورٹ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو ارسال کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں