ماشکیل، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی
ماشکیل:پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ راب ماشکیل میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان عنایت اللہ ولدجمعہ خان ریکی کو قتل جبکہ اس کے ساتھی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ واضح رہے ماشکیل میں گذشتہ دو ماہ میں ڈاکیتی و رہزنی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہں ے اس سے قبل گذشتہ ماہ ماشکیل کے علاقہ محراب لوپ کے مقام پر ڈکیت اور رہزنوں کی فائرنگ سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئی تھی،ماشکیل کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،وزیرداخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو،آئی جی ایف سی بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ شہید عنایت اللہ کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری اور انکو قرارواقعی سزا لانے،امن و امان کے قیام،ڈکیتی و رہزنی کے لئیٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
Load/Hide Comments


