حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوچکی ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سنیٹرحضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزراء نمائشی پتلے ہیں حکومتی نااہلی کی صدائیں ان کی اپنی صفوں سے ہی اٹھنے لگیں وزرا ء کی ناقص کارکردگی کی گواہی وزرا ہی دے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوچکی ہیں وزیراعظم اور وزرا اپنی نااہلی کاملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے سلیکٹرزکا لاڈلا اتنا نااہل ترین ہوگااس کا یقین سلیکٹرز کو بھی نہ تھا،انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کے برعکس ملک و قوم پر مسلط حکمران ملک کے بنیادوں کیلئے دیمک سے زیادہ خطرناک ہیں ملک کی بقا اور استحکام کیلئے موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعظم اور وزراء نمائشی پتلے ہیں حکومتی نااہلی کی صدائیں ان کی اپنی صفوں سے ہی اٹھنے لگیں وزرا ء کی ناقص کارکردگی کی گواہی وزرا ہی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں