انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، تربت میں مظاہرین کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

تربت (انتخاب نیوز) تربت میں دھرنا مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور دھرنا مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ اس سے پہلے انتظامیہ کے ساتھ دو دفعہ ناکام مذاکرات ہوئے ہیں۔ مند اور تمپ میں بجلی کی بندش کیخلاف آج تیسرے روز بھی ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دیا جارہی رہا جس میں علاقہ مکینوں اور مقامی باشندوں کے علاوہ حق دو تحریک بھی شریک ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ اور دھرنا مظاہرین کے درمیان مذاکرات پھر ناکام، دھرنا غیر معینہ مدت کے لیے جاری رکھنے کا اعلان۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے 8 گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کرنے کی آفر کی، جسے مظاہرین نے مسترد کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران صرف 12 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا، تاہم ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ یہ مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں