گوادر، سربندن کے 57 یتیم طلبہ و طالبات میں امدادی سامان اور 8 ہزار روپے تقسیم

ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن گوادر زاہد حسین، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول سربندن علی اکبر جماعت کی کوششوں سے سربندن کے 57 یتیم بچوں اور بچیوں میں مع سامان اور 8 ہزار روپے کا لفافہ تقسیم کیا گیا۔ پروگرام گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول سربندن علی اکبر جماعت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کی انتھک محنت سے چائنہ کے قونصلیٹ کی طرف سے سربندن کے 57 یتیم بچوں اور بچیوں کو 8 ہزار روپے اور ایک بیگ بمعہ سامان دیا گیا ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ باقی بچوں میں میں یہ سامان تقسیم کریں۔ ہم سربندن کے تعلیم کے لی? اپنے محنت جاری رکھے ہو? ہیں۔ انھوں نے چائنہ قونصلیٹ ک شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ چائنہ قونصلیٹ اپنی تعاون اسی طری جاری رکھیں گے۔ جبکہ آنے والے مہمانوں کی بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران سربندن کے صدر لالا حسن ، گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کے والدین کمیٹی کے چیرمین کونسلر اقبال مولابخش, سیاسی شخصیت اکبر گورگیج ، حق دو تحریک حقیقی کے سربراہ کونسلر رفیق خیال، سماجی شخصیت چیرمین ایل ایس ای ،چیرمین والدین کمیٹی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور صدر ایل ایس او بام عبدالغفار حسن علی، ہیلپینگ اینڈز کے خلیل ارمان ، ایل ایس او کلکشان کے صدر برکت بشیر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں