علاقائی اخبارات کے 25فیصد کوٹہ کی کٹوتی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ: ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد کی بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ سے ملاقات۔وفاقی حکومت کی جانب سے علاقائی اخبارات کے 25 فیصد کوٹہ کی کٹوتی۔اخبار مارکیٹ کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر اپوزیشن رہنما ثنا بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبے کی اخبارات سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے وفاق کے ایسے اقدامات صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف اور ہزاروں خاندان براہ راست متاثر ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ بی این پی صوبائی پریس کیساتھ کھڑی اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ایکشن کمیٹی کے وفد میں چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو،جنرل سیکرٹری مرتضی ترین،ظفر خان اچکزئی،ڈپٹی چیئرمین رضوان ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات مدثر ندیم،ایگزیکٹو اراکین نعیم اختر اور منیر احمد شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں