امریکہ کااسرائیل چھوڑنے والے اپنے شہریوں کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے اسرائیل چھوڑنے کے خواہش مند ا پنے شہریوں کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کے لیے چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کی حفاظت ترجیح ہے، ایئر لائن کیریئرز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ توقع ہے ہر ہفتے ہزاروں امریکی شہریوں کی محفوظ روانگی میں سہولت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں