پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت جانا ہو گا، جان اچکزئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے ملوث ہے،پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت جانا ہو گا۔غیر ملکی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کیلئے تیزی سے کارروائی جاری ہے اور ان کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ صوبوں کی سرحدوں ہر بھی جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہے۔ ریاست نے چند اصولی فیصلے کئے اس پر سختی سے عمل ہوگا،13 لاکھ غیر ملکیوں کو نکلنے کے لئے 18دن باقی ہیں،ایرانی تیل کی اسمگلنگ کم ہوچکی ہے اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو مزید روکا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں