کیا بلوچستان میں سوال اٹھانے والے کو گرفتار کیا جاتا ہے؟ میر حاصل بزنجو کا طلباء کی رہائی کا مطالبہ
کوئٹہ;نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر حاصل بزنجو نے احتجاج کرنے والے پرامن طلبا و طالبات کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بلوچستان میں سوال اٹھانے والے کو گرفتار کیا جاتا ہے جب انٹرنیٹ کی سہولت نہیں تو پھر آن لائن کلاسز کیسے ممکن ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کوئٹہ میں مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنے والے طلبا و طالبات کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پرامن طلبا کی گرفتاری انتہائی شرمناک عمل ہے ان کا مطالبہ بہت آسان ہے، جب ان کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے تو وہ آن لائن کلاسیں کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ کیا آپ انہیں صرف یہ سوال اٹھانے کے لئے گرفتار کرتے ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرفتار طلبا و طالبات کو رہا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


