گوادر میں جاری ورلڈ اسپیس ویک 2023 پروگرام اختتام پذیر

گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں جاری ورلڈ اسپیس ویک 2023 کے پروگرامز کی اختتامی تقریب ہفتہ کی صبح منعقد ہوئی جس میں اسپیس کوئیز اور اسپلینگ کے فائنل مقابلے بھی کرائے گئے جبکہ اسپیس واک، پینٹنگ اور ڈرائنگ، انگریزی اور اردو مضمون نویسی اور سائنس اینڈ اسپیس ماڈلز اور پراجکٹس کے تمام شرکا میں سرٹیفکٹس اور پوزیشن ہولڈرز میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں اسکول بورڈ کے چئرمین خدابخش ہاشم، گْوادر چمبر آف کامرس کے صدر شمس الحق کلمتی، انجنئیر امان آسکانی، ھیڈماسٹر دلمراد ساجد، سابق چئیرمین بلدیہ گْوادر عابد سہرابی اور ماجد سہرابی، انجنئیر داداللہ یوسف، جی پی اے کے انجنئر عبدالروف، آصف شفیق، طارق فیض، عبدالوہاب اور اسلم تگرانی نے طلبا اور اساتذہ سمیت جیوری ممبران امام عمر اور عدیل مشتاق اور پروگرام میں اعانت کرنے پر بلدیہ گْوادر کے کونسلر نوید محمد، ویلاگر اور اسکول کی سابق طالبہ نفیسہ رشید ، عائشہ الہی بخش اور سنگین ایوب ایوارڈ اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔ مقررین نے طلبا کے ماڈلز، کوئز اور اسپیلنگ مقابلوں میں بھرپور شرکت، سائنس میں دلچسپی، اساتذہ کے محنت اور رہنمائی کی تعریف کی اور گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں درسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور طلبا کو عملی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی مسلسل کاوشوں کی تعریف کی۔مقررین نے گْوادر شہر میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس منفردتعلیمی و سائنسی پروگرام کے مسلسل تیسرے سال انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور آرسی ڈی کونسل گوادر کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ریحان سلیم نے حاصل کی جبکہ بختاور خلیل نے نعت پیش کی۔ مروہ مولابخش نے خلائی تحقیقات کی اہمیت پر تقریر پیش کی۔ جس کے بعد ٹیچرزشائستہ اللہ بخش، سویرا حسن علی اور اسد بلوچ نے اسپیلنگ اور کوئز کے مقابلے منعقد کرائے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چندن ساچ اور یحیی انور نے سرانجام دئے۔ آخر میں اسپیس ویک ایونٹ کے والنٹیرز کو اسٹیج پر بلایا گیا اور شرکا اور مہمانوں نے تالیاں بجا کر ان کے کام کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں