جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں ویڈیو گرافر سام عبداللہ جاں بحق

غزہ(صباح نیوز) اسرائیلی فوجی کارروائی میںجنوبی لبنان میں خبر رساں ادارے رائیٹرز کا ویڈیو گرافر سام عبداللہ جاں بحق جبکہ اے ایف پی، رائیٹرز اور الجزیرہ کے چھ دیگر صحافی زخمی ہو گئے۔ غےر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خبر رساں ادارے رائیٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ ہمارے ویڈیو گرافر اسام عبداللہ جان سے گئے۔ رائیٹرز کے مطابق اسام جنوبی لبنان میں رائیٹرز کے عملے کا حصہ تھے۔رائیٹرز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ طاہر السوڈانی اور مہر نازیہ بھی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔اے ایف پی کی فوٹوگرافر کرسٹینا آسی اپنے ساتھی ویڈیو جرنلسٹ ڈیلن کولنز کے ساتھ اسی علاقے میں کام کر رہی تھیں۔ دونوں کو علاج کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ان کے دو صحافی بھی شامل ہیں۔ ان کی گاڑی پر اسرائیلی بمباری ہوئی۔اے ایف پی کے گلوبل نیوز ڈائریکٹر فل چیٹوائنڈ کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ صحافیوں کا ایک گروپ، جن کی واضح طور پر شناخت کی گئی تھی، کام کرتے ہوئے جان سے گئے اور زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں