بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود، بارش کا امکان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت، زیارت، قلات، خضدار، ژوب، کوہلو میں بارش کا امکان۔ لسبیلہ، موسیٰ خیل، بارکھان، کیچ، آواران، تربت میں بھی بارش کا امکان ہے۔ قلات 24 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ صوبے کا سرد علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں درجہ حرارت 25 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جیونی میں درجہ حرارت 33 جبکہ گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں درجہ حرارت 35 جبکہ تربت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


