اوستہ محمد، غیرت کے نام پر خاتون قتل

اوستہ محمد:تھانہ حدود کیٹل فارم میں خاتون کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا واقع سیا ہ کاری بتا یا جا رہا ہے، واقع کے بعدفرار،تفصیلات کے مطابق تھانہ حدود کیٹل فارم گوٹھ عبدالمجید رند میں ملزم محمد اسمائل نے اپنی بیوی مسماۃ(س) کو ڈنڈوں سے تشدد کے بعد اس کا گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او خدا بخش بگٹی نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم ڈیرہ اللہ یا ر سیول اسپتال میں کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او جاوید احمد کھوسہ چھاپے ما ر رہے ہیں تاکہ ملزم گرفتار کیا جائے، قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جا رہی ہے مزید پولیس کاروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں