خضدار میں ہوٹل کے مالک کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا گیا
خضدار (این این آئی) خضدار میں ہوٹل کے مالک کوخنجر سے وار سے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خضدار میں خنجر سے وار کرکے ایک نوجوان عطاءاللہ ولد محمد اسماعیل جتک ساکن قادرآباد کو قتل کردیا گیا۔ وہ ایک ہوٹل مالک تھے کام ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کردیا اور خنجر سے وار کرکے انہیں شدید زخمی کردیاگیا جو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے قتل کے الزام میں پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


