بیوٹمز میں چین کے اشتراک سے آفات سے بچاﺅکیلئے اسمارٹ ریسرچ لیب قائم
کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں چین کے اشتراک سے ”آفات سے بچا? کے لئے اسمارٹ ریسرچ لیب“ قائم کیا جائے گا ،ملک کی پانچ مایہ ناز جامعات کے مقابلے میں بیوٹمز یہ لیب حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بتایا کہ بیوٹمز میں چین کی جامعہ سا?تھ ایسٹ نیورسی نانجنگ ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے ”اسمارٹ ریسرچ لیب آن ڈیزاسٹر پری وینشن فار میگا اسٹرکچر ز“ تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس لیب میں قدرتی آفات سے بچا? ،بروقت تیاریوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر تحقیق کی جائے گی جو مستقبل میں آفات سے بچاuw کی حکمت عملی مرتب کرنے میں کارگر ثابت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بیوٹمز میں لیب فیکلٹی آ ف انجینئرنگ کے زیر سرپرستی کام کریگا جبکہ جامعہ کے دیگر شعبے میں اس میں اپنا کردار ادا کریں گے۔وائس چانسلر کے مطابق یہ لیب ملک کی پانچ جامعات نسٹ اسلام آباد، یو ای ٹی لاہور ، یو ای ٹی پشاور اور این ای ڈی کراچی کے مقابلے میں بیوٹمز کو ملا ہے جو کہ صوبے اور جامعہ کے لئے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ میں دیگر اہم منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جن سے آنے والے دنوں میں بلوچستان کا نام مزید روشن ہوگا۔


