مشکل وقت میں ساتھ دیا، پارٹی کیلئے کام کرنا بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہورہا، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے)تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹر کٹ کے صد رسابق میر ناظم رحیم کاکڑ نے اپنے جاری اخباری بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ میں گزشتہ سال 28کتوبر کو قاسم سوری اور دیگر صوبائی اور ضلعی قیادت میں تحریک انصاف میں اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوا 9مئی کو بھگوڑوں کی پارٹی سے استعفی کے بعد صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے ضلعی صدر کا عہدہ دیا جسکو اس مشکل حالات میں کوئی قبول کرنے کو تیار نہیں تھا اس کے باوجود میں عمران خان کی محبت کی وجہ سے قبول کیا میرے اوپر تو ایف آئی آر درج ہوئے تھری ایم پی او میں بیٹوں سمیت جیل کی ہوا کھانی پڑی جس پر فخر ہے گھر میں ایس پی شفقت چیمہ اور ڈی ایس پی وقاص شاہ بھاری نفری کے ساتھ رات کو بارہ بجے چار دیواری کے بے حرمتی کرنتے ہوئے گھر کے اندر گھسے اور اپنے ساتھ بیٹوں سمیت بجلی روڈ تھانے لے گئے اس کے بعد 14اگست کا پروگرام اپنے گھر میں کروایا صوبائی سیکرٹریٹ بند ہوچکا تھا حالانکہ یہ کام میرا نہیں تھا لیکن ضلعی صدر کی حیثیت سے عدالت عالیہ میں سی پی لگاکر دفتر کو ڈی سیل کروایا ہے اور دن رات پارٹی کیلئے ورکروں اور ضلعی کابینہ کے ساتھ پوری ایمانداری سے کام کررہا ہوں لیکن بعض افراد جو کہ نہیں چاہتے اور جنکی مرکز تک رسائی ہے اکثر سازشوں میں مصروف ہے جن افراد نے پارٹی میں شامل کرایا وہ سب غائب ہے میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح سے پارٹی کی خدمت کرسکونگا اکثر جو اپنے آپ کو کہتے ہیں آج تک کوئی حال احوال تک کرنے کی راہ دار نہیں ہے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور 13اکتوبر کو عمران خان کے حکم پر کوئٹہ میں ایک عظیم الشان ریلی پریس کلب کے سامنے کرایا اکثر سازشی عناصر میرے ایماندارے سے کام کرنے کو اچھا نہیں سمجھتے لہذا میں بذریعہ پریس این تمام افراد کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں کام کرنا چاہتا ہوں اگر آپ لوگوں سے میرا کام ہضم نہیں ہورہا تو بھی بتا یا جائے اصل میں میرا مرکز میں عمران خان سے ایک ملاقات کے سوا کئی اور سے رابطہ نہیں جسکی وجہ سے یہ عناصر اس چیز کا فائدہ اٹھا رہے ہیں مجھے بتا یا جائے اگر اس طرح سے اگر پاٹی کو چلا یا گیا تو شائد سب کچھ مٹ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں