اسرائیل نے فلسطین پر بمباری نہ روکی تو مزاحمتی تحریکوں کو کوئی نہیں روک سکتا، خامنہ ای
تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے غزہ پر گزشتہ ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ایک بیان میں ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اسرائیل کے جرائم جاری رہے تو دنیا بھر کے مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کے علاقوں پر قابض افراد شہری نہیں مسلح لوگ ہیں، صیہونی حکام کو ان مسلح افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور اسرائیل کا نقشہ بدل جائے گا۔
Load/Hide Comments


