نصیر آباد، ٹریفک حادثے دو خواتین سمیت 6افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کے علاقے منگولی کے قریب قومی شاہراھ پر ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں قومی شاہراھ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں عبداللہ،احسان،زبیر،قربان علی، مسماتہ س اور ب شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کر دی گئیں مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں