بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی، صادق سنجرانی
حب(آن لائن)چیئرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلقہ اہم مسائل پر غور کے علاوہ موجودہ سیاسی منظر نامہ، صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اورصوبہ بلوچستان سے متعلقہ معاشی ترقی و خوشحالی کے امور زیر بحث آئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی ملاقات کے دوران میر چنگیز خان جمالی نے صوبے کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے حل کرنے میں صوبائی قیادت اور ایوان بالا کی مشترکہ کوششوں پربھی زور دیا۔
Load/Hide Comments


