میٹروپولیٹن کارپورشن میں صفائی کرنیوالے مزدوروں کی تنخواہیںادا کی جائیں، رحیم کاکڑ
کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور سے میٹروپولیٹن کارپورشن کے صفائی کے مزدوروں کے تنخوائیں جو کہ کافی عرصے سے ادانہیں کی گئی دائیگی کیلئے فوری طور سے فنڈر ریلیز کئے جائیں کیو نکہ مزدور کو اگر انکے بقایا جات وقت پر ادا نہیں ہونگے تو شہر میں صفائی کا مسئلہ تو بنیں گا لہذا ضروری ہے کہ صوبائی حکومت چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تمام فنڈز جو کہ صفائی کے مزدوروں اور اس کے علاوہ گاڑیوں کے فیول وغیرہ کے لیے بروقت فنڈز ادائیگی کو ممکن بنائیں بیان میں میٹرو پولیٹن اس وقت کوئٹہ کے چار ٹاونز میں اپنی سروس دے رہی ہے پچاس لاکھ لوگوں کے لئے چند سو مزدور وہ بھی فنڈز کا نہ ہونا تو یہ کس طرح چلے گا لہذا ضروری ہے کہ حکومت میٹرو پولیٹن ،واسا اور بی ڈی اے کے عارضی ملازمین کیلئے فوری طور سے فنڈز کا اجرا کریں تحریک انصاف تمام مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔


