غزہ پر بمباری اور ہزاروں بچوں کو مارنا یا معذور کرنا مزید دہشتگردی لائے گی، جمائما گولڈ سمتھ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری مزید دہشتگردی لائے گی ،مزید ہزاروں معصوم بچوں کو مارنے یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جا سکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جمائما نے کہا کہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔جمائما نے ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں