کوئٹہ شہر میں پی ٹی سی ایل شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ شہر میں پی ٹی سی ایل شہریوں کیلئے عذاب بن گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کی مین شاہراہ جناح روڈ،کبیر بلڈنگ، غالب روڈ پر آئے رو ز ٹیلی فون کی تار کٹ جانے کی وجہ سے ہزاروں ٹیلی فون بند اورانٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوںاورخاص کراخبارات ،نیوزایجنسیز اور ٹی وی چینلز کو خبروںکی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جمعرات کو ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ پی ٹی سی ایل کی تار کٹ جانے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا شہریوں نے پی ٹی سی ایل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح روڈ،کبیر بلڈنگ، غالب روڈ اوراردگرد کے علاقوں میں آئے روز پی ٹی سی ایل کی تار کٹ جانے کا نوٹس لیا جائے
Load/Hide Comments


