غزہ پر زمینی حملے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں،اسرائیلی میڈیا

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے جمعرات کو بتایاکہ صیہونی فوج نے غزہ پر زمینی حملے کی تمام تر تیاریا ںمکمل کر لی ہیں اور وہ کسی بھی وقت غزہ پر حملہ آور ہوسکتی ہے،ادھراسلامی جہاد تحریک نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کسی بھی ممکنہ زمینی دراندازی کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی۔ مسلح فلسطینی دھڑے ایسی کسی بھی دراندازی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں