کوئٹہ اور گردونواح میں مٹی کا طوفان، حد نگاہ صفر ہوگئی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ(آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں مٹی کا طوفان اڑنے سے حد نگاہ صفر ہوگئی لوگوں کو گاڑی چلانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہر طرف مٹی اڑنے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات درپیش آرہی ہے جمعہ شام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں اچانک تیز ہوا چلنے کے ساتھ ہی مٹی کا طوفان اڑنے لگا جس سے ہر طرف آسمان کی طرف مٹی ہی مٹی کا طوفان نظر آرہا ہے اور حد نظر صفر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو گاڑی چلانے اور سفر کرنے میں شدید دشواری پیش آرہی تھی مٹی کا طوفان چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مٹی کا طوفان چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
Load/Hide Comments


