بارکھان، مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق ، 8 افراد زخمی
بارکھان(صباح نیوز)بارکھان میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق جبکہ 8افراد شدید زخمی ہو گئے ۔خبر کے مطابق بارکھان کے علاقے راڑاشم سراٹی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ، جبکہ سات سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


