وزیراعظم کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا دراصل ان کی انتہاپسندی کے جانب مستقل جھکاؤ کا ایک حصہ ہے، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا دراصل ان کی انتہاپسندی کے جانب مستقل جھکاؤ کا ایک حصہ ہے۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت میں جو لوگ آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں شامل تھے، وہ فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت میں جو لوگ ڈینئل پرل کے قتل میں شامل تھے، انہیں رعایت مل گئی، عمران خان کی حالت“چور سے کہیں چوری کر اور شاہ سے کہیں تیرا گھر لٹا”کے بمصداق ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں