مزاحمتی تنظیم لبنان کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، اسرائیل
بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ ایک بہت ہی بہت خطرناک کھیل کھیل رہی ہے اور لبنان کو جنگ میں دھکیل رہا ہے۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے کہا کہ حزب اللہ کے بڑھتے حملوں سے لبنان کو جنگ میں دھکیلے جانے کا خطرہ ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کو جنگ میں دھکیلنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ بہت کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل صرف اپنا دفاع کر رہا ہے اور اس کے اٹھائے گئے تمام اقدامات اپنی حفاظت اور احتیاط کے پیش نظر ہیں۔ ترجمان کے دعوے کے مطابق اب تک ہمارا ردعمل نپا تلا، حکمت عملی کے ساتھ بارڈر کے قریب(لبنان کے ساتھ)کے علاقوں تک محدود ہے ۔ تاہم حزب اللہ صورتحال کو خراب کر رہی ہے اور ہم ہر روز زیادہ سے زیادہ حملے دیکھ رہے ہیں۔ جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں لبنان کے ساتھ بارڈر کے قریب ترین رہنے والے افراد کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔


