بیلہ، مسافر کوچ اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

اوتھل (این این آئی) بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں ہولناک تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ٹیارو زرائع کے مطابق بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کا مخالف سمت سے آنے والی کار سے تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجے میں کریم بخش جاں بحق،جب کہ سعاداللہ اور اصغر علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں مرک 1122 ٹیارو سینئر نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور بعد ازاں نعش اور زخمیوں کو DHQ اوتھل منتقل کردیا گیا۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں