بی این اے کے بانی رہنماءجان محمد دشتی کی بلوچ طلباءکے ساتھ اہم بیٹھک
تربت (نمائندہ انتخاب ) بلوچستان نیشنل الائنس کے بانی رہنما، معروف بلوچ دانشور و قلم کار جان محمد دشتی کی بلوچ طلبائ کے ساتھ ایک اہم مجلس کلاتک میں تاج بشیر رند ہا¶س میں منعقد ہوئی،جہاں طلبائ اور نوجوانوں کی جانب سے سیاست،ادب اور طلبائ سیاست کے موضوع پر مختلف نوع کے سوالات کیے گئے،نشست میں طلبائ سیاست اور ان کی اہمیت، بلوچ و بلوچستان کی قومی بقا و سلامتی، بلوچی زبان کے رسم الخط، بلوچستان اور عالمی سیاسی منظر نامہ، موجودہ اسرائیل فلسطین کشیدگی، بلوچستان میں بلوچوں کے روایتی و تہزیبی اقدار، بلوچ قبائل اور دیگر معاشرتی و قومی ایشوز پر طلبائ کی جانب سے سوالات کیے گئے جن کے مدلل انداز میں جوابات دئیے گئے، بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی تشکیل پر طلبائ کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دئیے گئے ، شرکائ کی اکثریت سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبائ پر مشتمل تھی تاہم اس موقع پر پروفیسر فدا احمد، ڈپٹی ڈی او تربت ناصر پھلان، پروفیسر مختار بشیر، معروف شاعر بشیر بیتاب، رضا شاہ بلوچ، چیئرمین لطیف عابد بلوچ، سماجی رہنما لالا ایوب محمد،اسداللہ ناجی،کیا افضل، جمال شوکت، جعفر رحیم، ماسٹر غلام جان، اقبال احمد، نواز بشیر، محمد اقبال، بلوچستان نیشنل الائنس کے رہنما تاج بشیر رند، نثار احمد دشتی، ضمیر سرور، اویس ابراہیم، لالا نزیر احمد ایڈووکیٹ،حمل امین بلوچ،پرنس اسلام، عرفان حبیب ، میران ناصر ، ہمدان بلوچ،عدیل بشیر، شریف بلوچ،عدیل قاضی اور دیگر بھی شریک رہے۔


