مند میں انسداد منشیات ریلی کا انعقاد

مند: مند سول سوسائٹی کی جانب سے 26 جون انسداد منشیات کے عالمی دن کے مناسبت سے منشیات کے خلاف مند میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خاص حاجی حنیف رند صاحب اور اعزازی مہمان ملا نوید صاحب تھے۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مند کو منشیات سے نجات دلاؤ، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچاؤ اور مند میں منشیات کے اڈوں کو فوری طورپر بند کرو کے نعرے درج تھے۔
پروگرام میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے جسے ایک سازش کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کے رگوں میں تیز سے منتقل کیا جارہا ہے اور انہیں نشے کا عادی بنایا جارہا ہے اب تک ہمارے سینکڑوں نوجوان منشیات جیسے زہر کے استعمال کے سبب اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اب بھی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان منشیات جیسے لعنت میں مبتلا ہیں اور منشیات فروش ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کر نے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مند میں منشیات کے روک تھام کیلئے ہم سب نے جدوجہد کرنا ہے تاکہ آئندہ آنے والا ہماری نوجوان نسل اس لعنت سے محفوظ رہ سکے.
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جس نے سماج کو تباہ کیا ہے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اٹھاکر نوجوان نسل کو اس ناسور کی جانب گامزن ہونے سے روکا جائے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے مستقل کے معماروں کو ایک سازش کے تحت نشے کا عادی بنا دیا گیا ہے اور ہر وقت جھاڑیوں میں پڑے نظر آتے ہیں پولیس انتظامیہ اینٹی نارکوٹکس کے اداروں کے معلوم ہے کہ منشیات کہاں سے آتا ہے اور کہاں منشیات کے اڈے قائم ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنے سے کتراتے ہیں انھوں نے کہاکہ خدارا ہمارے نوجوان نسل کی زندگیوں کو بچایا جائے اورمنشیات جیسے ناسور کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر کیپٹن ادھم شاہ، عبداللہ میر، ثناءاللہ لاشاری، شعیب رند، محسن ناصر، راشد مجید، انور شاہ اور عبید بلوچ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں