پاکستان اور افغان حکام کی میٹنگ، بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر بحث

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور اسلامی امارات افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر غور آئے۔ پاکستان کی طرف سے نمائندگی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ایف سی سکاو¿ٹ کمانڈر چمن عمر جبار بھی موجود تھے۔ فلیگ شپ میٹنگ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاءکے حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ بارڈر پر آمدورفت کے حوالے سے اور بالخصوص مریضوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ون ڈاکیومنٹ رجیم اور لوکل کمیونیٹیز کو درپیش مسائل کے موثر حل کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ماحول میں مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاقِ کیا گیا۔ ڈی سی چمن نے لوکل کمیونیٹیز کو درپیش مسائلِ کے موثر حل کےلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں