مچ، کچرے دان سے برآمد دستی بم ناکارہ بنادیا گیا، پولیس

کوئٹہ (آن لائن) مچ میں کچرے دان میں دستی بم کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ ، سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق گزشتہ روز مسجد روڈ مچ میں کچرے دان میں دستی بم کی اطلاع ملنے پر پولیس بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ بنادیا مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں