کوئٹہ، نرسنگ کی طالبہ کی حراست اورعد م بازیابی کیخلاف بی ایم سی کے دروازے اور روڈ احتجاجاً بند

کوئٹہ(این این آئی) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں نرسنگ کی طالبہ کی حراست کیخلاف بی ایم سی کے دروازے بنداور مظاہرین نے بازیابی کیلئے احتجاجاً روڈ بندبھی بند کردیئے ہیں ۔دوسری جانب معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے ایک لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے خلاف دہشتگردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے واضح ثبوت ملے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ سہولت کاری کے شواہد سامنے آئے جس پر قانونی طریقے سے کارروائی کی گئی مذکورہ لڑکی کو قوانین کے مطابق انٹرنمنٹ و ڈٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔بابر یوسفزئی کے مطابق حکومتِ بلوچستان کی جانب سے حراست کے احکامات گزشتہ روز جاری کیے گئے اہلِ خانہ کو بھی قانونی تقاضوں کے مطابق حراست سے آگاہ کر دیا گیا ہے تمام کارروائی قانون اور ایس او پیز کے مطابق عمل میں لائی گئی اور کاروائیمکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں