کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں زخمی کراٹے کی کھلاڑی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

کوئٹہ (آن لائن) کراٹے کی ہونہار کھلاڑی آرزوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراٹے کی کھلاڑی آرزو اسپنی روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھی اور کوما میں چلی گئی تھی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے کراٹے کی ہونہار کھلاڑی آرزو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرزو بلوچستان کا ایک روشن ستارہ تھی جس نے کم عمری میں کراٹے کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر منوایا تھا ان کی وفات سے صوبے کی کھیلوں کی کھلاڑیوں خصوصاً طالب علم کھلاڑیوں کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو بلند درجات عطاءفرمائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کی کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں