بی ایم سی سے طالبہ کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے گئے، دہشتگردوں کی معاونت کے واضح ثبوت ملے، معاون برائے داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے گرفتار ہونے والی لڑکی کیخلاف دہشتگردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے واضح ثبوت ملے تھے سہولت کاری کے شواہد سامنے آئے جس پر قانونی طریقے سے کارروائی کی گئی مذکورہ لڑکی کو قوانین کے مطابق انٹرنمنٹ و ڈٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے حراست کے احکامات گزشتہ روز جاری کیے گئے اور اہل خانہ کو بھی قانونی تقاضوں کے مطابق حراست سے آگاہ کر دیا گیا تمام کارروائی قانون اور ایس او پیز کے مطابق عمل میں لائی گئی معاملہ مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہینڈل کیا جا رہا ہے، غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ یاد رہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے طالبہ کی گرفتاری کے خلاف بروری روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور روڈ کو کھلوا دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں