ایف سی اور کسٹمز سمگلنگ کی روک تھام کیلئے زیروٹالرنس پالیسی
کوئٹہ(آن لائن)فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ ) کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلوچستان بھر میں رواں سال اب تک سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران چینی2627 میٹرک ٹن ، یوریا 1941 میٹرک ٹن دیگر اشیائ قبضے میں لے لیں۔ یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنائی جانے والی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کسٹمز اور دیگر اداروں کی جانب سے چینی، یوریا، گندم اور دیگر اشیائ کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے رواں سال مارچ سے لیکر اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں ڑوب، پشین، مستونگ، نوشکی، چمن، پاک افغان سر حدی علاقوں اور دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دوران چینی 2627 اور یوریا 1941 میٹرک ٹن سمیت دیگر اشیائ سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے قبضے میں لی ہے اور یہ تمام سامان ٹرکوں، مسافر کوچز میں چھپا کر سمگل کیا جارہاتھا برآمد ہونے اور قبضے میں لئے جانے والے تمام سامان کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔ انسداد سمگلنگ کی موثر کارروائیوں ان اشیائ خوردونوش کی مارکیٹ میں قیمتوں استحکام آیا ہے اور مارکیٹ میں عوام کے لئے یہ اشیائ وافر مقدار میں موجود ہے۔ ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہےں۔


